ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال: پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب

سیلابی صورتحال: پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی:لاہور کے گردونواح میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے,اجلاس جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج نے طلب کیا۔

اجلاس میں مرکزی تنظیم سمیت متاثرین کی امداد اور ریلیف کیمپس کے قیام کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت سیلابی علاقوں میں راشن کی فراہمی پر بھی مشاورت کرے گی۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی 21 ستمبر کو سالگرہ کی تقریب کے انعقاد سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا جبکہ یونین کونسلز کی سطح پر تنظیموں کو متحرک کرنے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔