ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائی فائی سپیڈ کم ہونے کی 3 اہم وجوہات

وائی فائی سپیڈ کم ہونے کی 3 اہم وجوہات
کیپشن: WIFI Speed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 3 ایسی وجوہات جس سے آپ کے وائی فائی کی سپیڈ کم ہوسکتی ہے۔

ہم میں سے اکثر افراد وائی فائی کی سست رفتار سے پریشان ضرور ہوں گے کیوں کہ وائی فائی ہر گھر کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے اور ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ اس کی رفتار تیز ہو۔تو آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے  ہیں جن کی وجہ سے ہمارے وائی فائی کے سگنل آہستہ ہو جاتے ہیں۔

پرانا ٹیلی ویژن:

بہت سے افراد کے گھر وں میں زمانہ قدیم کا ٹی وی موجود ہوتا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ ٹی وی یا کوئی بھی سیکنڈ ہینڈ ٹیلی ویژن ایک ایسا سگنل خارج کرتا ہے جو براڈ بینڈ کنکشن میں مداخلت کر کے اسے کریش کر دیتا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے:

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے برقی آلات یعنی لائٹ، لیمپ سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں تک سب آپ کے براڈ بینڈ کنکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں لہٰذا اپنے نیٹ کا کنیکشن اس جگہ کروائیں جہاں یہ آلات نصب نہ ہوں یا پھر راؤٹر سے دور ہوں۔

مائیکرو ویو:

برطانوی ٹیلی کام ریگولیٹر آف کام کے مطابق مائیکرو ویو سے وائی فائی سگنل میں کمی آ سکتی ہے لہٰذا خیال رکھیں کہ وائی فائی راؤٹر ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سے مائیکرو ویو دور ہو۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر