ویب ڈیسک : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای او ٹِم کُک نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی امداد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب کے باعث جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کھویا ہے ، میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
The floods in Pakistan and surrounding areas are devastating humanitarian disasters. Our thoughts are with those that have lost loved ones, the many displaced families, and all those affected. Apple will donate to relief and recovery efforts on the ground.
— Tim Cook (@tim_cook) August 31, 2022
ٹم کک نے کہا کہ ایپل کمپنی سیلاب زدگان کے ریلیف کے لیے مدد فراہم کرے گی ۔ اس سب کے بعد نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ٹِم کُک کا شکریہ ادا کیا۔