قومی کرکٹر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Muhmmad Ifran
کیپشن: Muhmmad Ifran
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر، فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

40 سالہ محمد عرفان کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔ محمد عرفان  نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’ اللّٰہ پاک نے اپنی رحمت سے بیٹا عطا کیا ہے، الحمداللّٰہ‘۔

محمد عرفان نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ’اللّٰہ اس کے نصیب اچھے کرے اور اس سے انسانیت کے بھلائی کے کام لے، آمین‘۔

واضح رہے کہ   محمد عرفان ٹیسٹ، ون ڈے اور T20 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سب سے لمبے کھلاڑی ہیں۔