ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن کےایڈیشنل سیکرٹری کے خلاف چارج شیٹ جاری

محکمہ ہائر ایجوکیشن کےایڈیشنل سیکرٹری کے خلاف چارج شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو چارٹرڈ دینے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن  اور پنجاب ہائر ایجوکیشن  ایجوکیشن کمیشن کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا،نجی یونیورسٹیوں کو چارٹرڈ کو غیر قانونی قرار دینے پر کمیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی نےمحکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کر دیے، اور پی ایچ ای سی حکام نے ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد کی جانب سے لکھے گئے خط کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ای کی ایکریڈیشن کمیٹی کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد خان نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

پی ایچ ای سی کے مطابق عثمان خالد نے 11 دسمبر 2019 کو دو پرائیویٹ یونیورسٹیز کے متعلق فیصلوں کے میٹنگ منٹس اپنے دستخطوں سے خود جاری کئے تھے اور اب اپنے ہی جاری کردہ منٹس کے خلاف خط لکھ دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد نے حقائق کو جانے بغیر ایکریڈیشن کمیٹی پر الزامات لگائے۔

پی ایچ ای سی کے مطابق سالار انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آربٹ انسٹیٹیوٹ لاہور کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایکریڈیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالدنے28 جولائی کوخط لکھ کرایکریڈیشن کمیٹی پر الزامات لگائے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer