ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارکان قومی اسمبلی کی موجیں ؛ اگلے ہفتے آئی پیڈز ملیں گے ،سپیکر کا اعلان

ارکان قومی اسمبلی کی موجیں ؛ اگلے ہفتے آئی پیڈز ملیں گے ،سپیکر کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ ہفتے آئی پیڈز فراہم کر دیے جائیں گے، اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیاں صرف ضرورت کے مطابق کی جائیں گی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نجی چینل پر  کہا کہ پہلی بار قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے قانون سازی کی، اب 1344 سے زیادہ عملہ اسی وقت ہو گا جب قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھیں گی۔

 ایاز صادق نے کہا کہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی باقی آسامیاں مشتہر کر کے میرٹ کے مطابق کی جائیں گی۔اصلاحات کے ذریعے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 135پوسٹیں ختم کر دیں، بائیومیٹرک حاضری لازمی کر دی،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور اسپیکر کبھی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کیا نہ ہی سویٹ بک کروایا۔