سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔