ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد69  ہو گئی،درجنوں زخمی،ہنگامی حالت نافذ  

فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد69  ہو گئی،درجنوں زخمی،ہنگامی حالت نافذ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے سیبو  میں 6.9 شدت کے زلزلے نےتباہی مچادی،زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 69 سے زائد افراد ہلاک  اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

  امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا،وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،باسکٹ بال میچ کے دوران ایک سپورٹس کمپلیکس گر گیا، متاثرہ علاقے میں گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچاہے،سیبو میں ہنگامی حالت نافذ ،آج سکولز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیاگیاہے۔

 ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنےکےلیے آپریشن جاری ہے،متاثرہ علاقوں میں پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان روانہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں۔