ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق کالیسکومیں 3لاکھ50ہزارتھری فیزمیٹرزکوتبدیل کرنے کامنصوبہ

وفاق کالیسکومیں 3لاکھ50ہزارتھری فیزمیٹرزکوتبدیل کرنے کامنصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے لیسکو میں 3 لاکھ 50 ہزار تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے لیسکو نے اضافی بجٹ کے حصول کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نیپرا کی منظوری کے بعد کمپنی اربوں روپے کے اضافی اخراجات کر سکے گی۔ ہر اے ایم آئی سمارٹ تھری فیز میٹر کی قیمت تقریباً 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جس کے لیے مجموعی طور پر 10 ارب روپے کے بجٹ کی ضرورت ہو گی۔

وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو یہ جدید میٹرز نصب کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ وزارت نے لیسکو سے اس منصوبے کے اخراجات سے متعلق قرضوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔