سٹی 42:شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے، بادلوں نے سورج کی روشنی دھندلا دی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں 3کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کے کوئی امکان نہیں۔
شہر کی فضا بدستور آلودہ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 160ریکارڈ کیا گیا۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔
دوسری جانب اگلے 01 سے 3 گھنٹوں کے دوران دیر سوات بونیر شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ ایبٹ آباد بری پور، صوابی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
بات کریں سندھ کی تو محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے،گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
کراچی میں کل سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ کےاطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، ٹریفک جام کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنسے رہے ، ایمبولینسوں کو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔