محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی

 محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی فرمانروا شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی۔

 محمد بن سلمان بچوں کیلئے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں  یہ وجہ ہے کہ ایک بچہ سعودی فرمانروا سے ملنے کیلئے رش میں کھڑا تھا اور خوش قسمتی سے اس دوران بچے کی ملاقات محمد بن سلمان سے ہو بھی گئی،بچے نے سعودی شہزادے سے ملتے ہی معصومیت بھرے انداز میں ان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہنگی گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا۔

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس کے علاوہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی جا رہی ہے،سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بچے کو خوش نصیب سمجھا جارہا ہے جبکہ سعودی شہزادے کو بچے کی خواہشں پوری کرنے پر داد بھی دی جارہی ہے۔