پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو دہشتگرد مارے گئے

پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو دہشتگرد مارے گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) میانوالی میں  کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر  رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

 آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 اُن کے مطابق پولیس چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

 عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے۔