انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

 Lahore board inter result date announce
کیپشن: result date announce
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 20 اکتوبر کو کرے گا۔ امیدواراپنا رولنمبر ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 20 اکتوبر کو کرے گا۔ رواں سال انٹرپارٹ ٹو کے امتحان میں ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ صبح دس بجے کریں گے۔ اس بار بھی بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن معلوم ہو سکے گا۔ امیدواراپنا رولنمبر ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer