وزیر اعظم شہباز شریف کا انوکی کے انتقال پر اظہارِافسوس

وزیر اعظم شہباز شریف کا انوکی کے انتقال پر اظہارِافسوس
کیپشن: Shahbaz Sharif, Japanese wrestler
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ریسلر انوکی سے 10 سال قبل لاہور کے ایک اسٹیڈیم میں یادگار ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے مزید لکھا کہ انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کردیا تھا۔

شہباز شریف نے انوکی کے اہلخانہ اور جاپان کی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور انوکی کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر بھی شیئر کی۔