ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر وزرا کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ ۔۔تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر وزرا کی مبینہ آڈیولیک معاملے پر اہم قدم اُٹھالیا ہے۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں تحقیقات کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیو لیکس کی انکوائری کر کے شہباز شریف اور کابینہ کیخلاف کرمنل کاروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر وزرا کی مبینہ آڈیو گزشتہ دنوں لیک ہوئی تھی۔جس کی وجہ وزیراعظم ہاوس کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔