ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقروتبادلے کردئیے

Punjab Government
کیپشن: Transfer postings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے دو ڈپٹی کمشنرز سمیت متعدد افسران کے تقروتبادلے کردئیے۔ 

 تفصیلات کے مطابق علی انان قمر کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ سید محمد مسعود نعمان ڈپٹی کمشنر چینیوٹ کا تبادلہ کر دیا گیا،اسی طرح سید محمد مسعود نعمان ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ پنجاب تعینات،محمد خضر افضال ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کیا گیا۔ 

مبین الہی ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر تعینات  کر دیاگیا ،محمد عاصم جاوید ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر چینیوٹ تعینات جبکہ ڈی جی پی آر ثمن رائے کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات کر دیا گیا۔

عدنان محمود اعوان ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا، تاثیر احمد ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ تعینات، وحید اصغر بھٹی ڈپٹی سیکرٹری سروسز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ کامران خان کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کر دیا گیا۔ 

فرحان فاروق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ  جبکہ سیف اللہ ساجد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لائ کا تبادلہ کرکے خدمات اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔