ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خود سے ہڑتال کا اعلان کرنے والی بار ایسوسی ایشنز کیخلاف کارروائی کی جائے گی: پنجاب بار کونسل

خود سے ہڑتال کا اعلان کرنے والی بار ایسوسی ایشنز کیخلاف کارروائی کی جائے گی: پنجاب بار کونسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کے معاملے پر  وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود سے ہڑتال کا اعلان کرنے والی بار ایسوسی ایشنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جو قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ہڑتال کی کال دینے کا اختیار صرف پاکستان بار کونسل اور متعلقہ صوبائی بار کونسلز کے پاس ہے، جبکہ کسی بھی ضلعی یا مقامی بار ایسوسی ایشن کو ازخود ہڑتال کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

پنجاب بار کونسل  کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی بار ایسوسی ایشن نے اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی تو اس کے خلاف پنجاب بار کونسل کے رولز کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے میں وکلاء برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نظم و ضبط کو برقرار رکھیں اور بار کونسلز کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں