سٹی 42: حیدر آباد کے تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد میں فائرنگ ہوئی ۔
فائرنگ سے پاکستان سنی تحرک کے مرکزی نائب صدر خالد قادری زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق خالد قادری کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عمران سہروردی صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک نے بتایا کہ خالد قادری مسجد سے نماز ادا کرکے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا،
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔