ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

02 اور 03 مئی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کیساتھ بارشیں: الرٹ جاری

02 اور 03 مئی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کیساتھ بارشیں: الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں 02 اور 03 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 02 مئی کی رات سے 04 مئی کی صبح تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں 02 مئی کی شام سے 04 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، بنوں، لکی مروت میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کرک، کوہاٹ، ہنگو، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ کئی مقامات ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔  

 محکمہ موسمیات  کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 02 مئی کی رات سے 04 مئی کے دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔  شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خوشاب، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ 

گلگت بلتستان میں 02 اور 03 مئی کے دوران گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی توقع ہے۔ کشمیر میں 02 اور 03 مئی کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی اور کوٹلی میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان، چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ بلوچستان میں 02 سے 04 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار، قلات، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ ا سکے علاوہ سندھ میں 02 سے 03 مئی کے دوران تیز ہواؤں اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔