ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات میں9 دن کی مسلسل تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں9 دن کی مسلسل تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یو اے ای کی وزارت تعلیم نے تیسرے سمسٹر کے دوران مڈ ٹرم بریک اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 25 سے 29 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ یہ تعطیلات طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے سب کیلئے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اگر ان چھٹیوں کو ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو یہ وقفہ مزید طویل ہو جاتا ہے۔ 23 اور 24 مئی کو ہفتہ وار تعطیلات جبکہ 25 سے 29 مئی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، اس کے بعد 30 اور 31 مئی کو بھی ویک اینڈ ہوگا۔ اس طرح طلبہ کو مسلسل 9 دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔

یہ وقفہ امتحانات سے قبل رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ ذہنی طور پر تازہ ہو کر اپنی تیاری بہتر انداز میں مکمل کر سکیں۔ وزارت تعلیم کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق یکم جون سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی، جبکہ 15 اور 16 جون کو ابتدائی امتحانات ہوں گے۔

17 جون کو نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ 24 جون سے 3 جولائی تک فائنل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 3 جولائی کو تعلیمی سال کا اختتام ہوگا۔

مزید برآں، ذوالحجہ کے چاند کی رویت 17 مئی کو متوقع ہے، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی کو ہو سکتی ہے، تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔