سٹی42: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت سامنے آگئے۔
پی ٹی وی کے مطابق افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی۔ ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ RAW نے حملے کی منصوبہ بندی کی اور اسے انجام دیا، اور واضح طور پر اس واقعے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرتے ہیں۔
لیک ہونے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حملے کے 36 گھنٹے بعد میڈیا میں پاکستان مخالف بیانیہ پھیلایا جانا چاہیے اور اس ٹائم فریم کے بعد اس کا الزام آئی ایس آئی پر عائد کیا جانا چاہیے۔
را کی دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کے بیانیے میں ریاست اور غیر مسلموں پر حملے کی تصویر کشی ہونی چاہیے اور میڈیا کے اثاثوں کو حملے کے مقام پر واقعے سے 36 سے 48 گھنٹے قبل متحرک کیا جانا چاہیے۔
دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ ضلع اننت ناگ میں آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس میں سیاحوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بہانے فیلڈ آپریٹو کو مخصوص مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔
لیک ہونے والی دستاویز کے مطابق حملے کے دو سے چار گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے ذریعے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آئی ایس آئی مخالف رجحانات کو بے قابو طریقے سے پھیلایا جائے گا۔
بدنام خفیہ ایجنسی را کی خفیہ مبینہ دستاویزکشمیری تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں جس میں را کے مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے۔
لیک ہونے والی دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعےکی جگہ متحرک کیا جائےگا اور سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز لگائے جائیں گے۔
ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملےکے 2 سے 4گھنٹےکے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے، دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی، مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی۔
ٹیلی گرام پر کی گئی لیگ سے یہ سامنے آیا کہ پاکستان پرالزام لگانے کے لیے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول کے پھیلایا جائے گا اور بحث کا رخ کشمیر سے ہٹاکر عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائے گی۔
ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن امریکی نائب صدر جےڈی وینس کی سفارتی موجودگی میں کیا جائے گا، واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا، شوپیاں میں متبادل نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت خفیہ دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیک ہونے والی دستاویز پر کسی کے دستخط نہیں ہیں۔
بھارت نے پہلے پہلگام حملے کا الزام ٹی آر ایف پر لگایا جسے ٹی آر ایف نے مسترد کردیا تھا، جس گروپ پرالزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پردعویٰ کیا یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔