ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہرائے قراقرم پر خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

شاہرائے قراقرم پر خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنڈی سے گلگت جانیوالی موٹر کار شاہرائے قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کے ہمراہ لاشیں کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ 

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنڈی سے اورایک ہی خاندان کےافراد ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لوئر کوہستان حادثے  میں 8 افراد کی  ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے، کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک  ہے، انسانوں جانوں کے ضیاع کا مجھے بہت دکھ ہے ۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔