ویب ڈیسک: دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دشمن کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینا ہے۔
یاد رہے کہ 29 اپریل کو لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے تھے جو بھارت کو عملی طور پر سخت پیغام تھا۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بےبنیاد الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔