ایڈووکیٹ سراج الاسلام ممبر قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات مقرر

ایڈووکیٹ سراج الاسلام ممبر قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اشرف) ایڈووکیٹ سراج الاسلام  کو ممبر قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات مقررکردیا گیا ہے۔ 

 ایڈووکیٹ سراج السلام کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر گریڈ 21 کے عہدے پر  تین  سال کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہومن ریسورسز ڈویلپمنٹ  کی منظوری کے بعد نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سراج الاسلام بحثیت ممبر این آئی آر سی صنعتی اداروں اور ملازمین کے درمیان تصفیہ طلب معاملات کے متعلق کیسز سنیں گے۔ 

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-05-01/news-1682935782-2609.jpg

سراج الاسلام  اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔سراج الاسلام ایڈووکیٹ کو ممبرقومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات تعیناتی پر وکلاء رہنماؤں نےمبارکبادیں  دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار محسن ورک، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، وفاقی وزیر قانون سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں کی  جانب سے بھی سراج الاسلام کو نئی تعیناتی پر مبارکبادیں دیتے ہوئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer