ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی؛نیانوٹیفکیشن جاری

دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی؛نیانوٹیفکیشن جاری
کیپشن: shops open
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)ہفتہ اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن کے دوران گروسری سٹورز، کریانہ سٹورز اور رمضان بازار کھلے رکھنے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی درخواست مان لی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے لاک ڈاؤن کے دو روز میں عوامی سہولت کے پیش نظر پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا جس میں پنجاب حکومت سے ‏گروسری سٹورز ،دودھ دہی کی دکانوں اور رمضان بازاروں کو عوامی سہولیات کےلیےہفتہ اتوار کھلا رکھنےکی خصوصی درخواست کی تو‏ضلعی انتظامیہ لاہور کی درخواست پر پنجاب حکومت نے رمضان بازار، دودھ دہی کی دکانوں ، تندور، گروسری و کریانہ سٹور کو ہفتہ و اتوار کو صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی.

کورونا کی بگڑتی صورتحال،مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ،شہری خریداری کر لیں

ٹویٹر پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے کہاکہ عوامی سہولت کے لیے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیاعوام اس حوالے سے سوالات کر رہی تھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عوام تجسس کاشکار تھی عوامی مطالبے کی بابت ضلعی انتظامیہ نےپنجاب حکومت سے درخواست کی جس پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیا.

واضح رہے کہ قبل ازیں ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیاگیا تھا،ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی،کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ آج اشیاء ضروریہ کی  کہ شہری خریداری کرلیں، کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، مشکل اور کڑا امتحان ہے، متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست ضرور دیں گے۔کمشنر لاھور کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer