کورونا کی بگڑتی صورتحال،مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ،شہری خریداری کر لیں

lock down
کیپشن: lock down
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لاہور میں ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاون ہو گا، ہر قسم کا کاروبار اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔کمشنر لاہور نے شہریوں سے ساتھ دینے کی اپیل کر دی۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپس، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔  

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ آج اشیاء ضروریہ کی  کہ شہری خریداری کرلیں، کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، مشکل اور کڑا امتحان ہے، متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست ضرور دیں گے۔کمشنر لاھور کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

 واضح رہے کہ شہر میں مہلک کورونا وائرس مزید18 مریضوں کی  زندگیوں کے چراغ گل کر گیا ہے۔لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1085 نئے مریض سامنے آ گئے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1237 مریض داخل ہیں۔ہسپتالوں میں کورونا کے 810  کنفرم اور 427 مشتبہ مریض داخل ہیں۔کورونا وائرس کے 265 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

ملکی مجموعی صورتحال پر ایک نظر ڈالی جائے تو موذی کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  131 افراد جان کی جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ 5 ہزار 112 افرا متاثر ہو گئے ہیں۔