نواز شریف کی سرجری میں تاخیر، مریم نواز نے وجہ بتادی

نواز شریف کی سرجری میں تاخیر، مریم نواز نے وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سرجری کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوئی، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ میاں نوازشریف کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک پیشنٹ ہیں، اس لئے احتیاط ضروری ہے۔ تاہم لندن میں ان کا علاج جاری ہے۔ مریم نواز نے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لیےعوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ آج کا دن ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کے دن ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے۔