ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بڑا اعلان کردیا

 اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے نئے بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے  کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عام آدمی کے مینڈیٹ کا قتل ہے، جلد باز حکومت کی جلد بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، بل سے متعلق ہمیں بروقت اطلاع نہیں دی گئی، ہم عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں گے، منتخب نمائندوں کے حق کو قتل کر کے ایڈمنسٹریٹرز کو فنڈز کی بندر بانٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے عمران خان پر خوب تنقید کی بولے عمران نیازی نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ دی ہے،  نیازی صاحب پہلے یوٹرن تھے اور اب سلپ آف ٹنگ ہیں، لوگ آج عمران خان کے وعدوں پر ماتم کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں کوئی سیاسی انا میں نہیں بلکہ سچ کہتا ہوں کہ یہ جھوٹا خان ہے، میں کہتا ہوں کہ جو آنے والا مہنگائی کا طوفان ہے اس سے اللہ غریب عوام کو محفوظ رکھے، مجھے خوف آتا ہے جو مہنگائی کا سونامی آنے والا ہے جس میں عمران خان پاکستانی عوام کو ڈبونے والا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer