جنید ریاض : لاہور کے سکولوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے ۔
لاہور کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کل معمول کے مطابق کھلیں گے. سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین نے ہدایات جاری کر دیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سکولوں کو سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات کردی گئیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق انسپکشن ٹیمیں صبح سے سکولوں کا دورہ کریں گی۔ سکیورٹی انتظامات بہتر نہ ہونے پر کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیشِ نظر گلگت اوراسکردو میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ گلگت اوراسکردو میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے، تمام طلبہ، والدین اورمتعلقہ عملہ جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔