ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملکی سکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس اختتام پذیر

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملکی سکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی سکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ۔ اجلاس میں بدلتی عالمی سیکیورٹی صورتحال اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے پاک افواج اور فضائیہ کی جانب سے فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے مؤثر، جامع کارروائیوں کی تعریف کی ۔ اس کے علاوہ شرکاء کی جانب سے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ عالمی سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں جامع و متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔