ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے: صدرِ مملکت

پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے: صدرِ مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کی دیگر اعلیٰ قیادت کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ایران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ اس مشکل وقت میں ایران کی عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔