ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس مؤخر

مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس مؤخر کردیا گیا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہم ہے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افوس کا  اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے۔روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے  کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں۔اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔