ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن غضب للحق میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک، 182 پوسٹیں اور 185 ٹینک تباہ: عطا تارڑ

آپریشن غضب للحق میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک، 182 پوسٹیں اور 185 ٹینک تباہ: عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 415افغان طالبان ہلاک، 580سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غصب للحق کے حوالے سے  تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 415افغان طالبان ہلاک، 580سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔  

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 182چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں، 31 قبضے میں لے لی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔