ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں: عظمیٰ بخاری

پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‏پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ،اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کیخلاف حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ‏پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ 

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو پرامن رکھیں ،ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے ۔