ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کے ممکنہ خطرات! پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

دہشتگردی کے ممکنہ خطرات! پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے باعث کیا گیا۔ اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 4یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد، پنجاب میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد، اس کے علاوہ صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت 7 روز کیلئے پابندیاں نافذ کی گئیں۔ عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ شادی ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ اس کے علاوہ لائسنس یافتہ اور بغیر لائسنس ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی لاگو ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، موجودہ صورتحال میں اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں، امن وعامہ میں خلل کے خدشہ کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے ۔ 

پنجاب میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔