ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : شاہراہ دستور پر احتجاج, اسرائیل کے خلاف نعرے بازی

اسلام آباد : شاہراہ دستور پر احتجاج, اسرائیل کے خلاف نعرے بازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد  میں بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خود  مظاہرین اور علماء سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

آج اتوار کی شام اسلام آباد میں مظاہرین کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پر موجود ہے۔ مظاہرین امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ 

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مظاہرین اور علماء سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے ۔  محسن نقوی نے جانب سے تمام مظاہرین کو پرامن رہنے کی ہدایت کی۔ 

 انتظامیہ نے ریڈ زون اور امریکی سفارتخانے جانے والی سڑک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔