ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کو بجلی کنکشن دینے کے لئے بڑا فیصلہ

الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کو بجلی کنکشن دینے کے لئے بڑا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : وفاقی حکومت نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کو بجلی کنکشن دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو ایک روز میں ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔

منظوری ملنے کیساتھ چارجنگ سٹیشن لگانے والوں کو کنکشن دیا جائے گا، وزارت پاور ڈویژن نےایک روز میں ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا مراسلہ بھجوا دیاگیا ہے جس کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی پر میٹریل فراہمی کو یقینی بنا کر جلد کنکشن دیا جائے گا جبکہ ایک ہی اراضی پر الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کے لئے علیحدہ کنکشن دیا جا سکے گا، لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں ایک عمارت پر دو کنکشن نہیں دیئے جا سکتے تاہم الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کو پروموٹ کرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کی گئی، وفاقی حکومت الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کر چکی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer