ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کسی نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، کراچی میں امریکی قونصل خانے پر احتجاج کے دوران مظاہرین امریکی قونصلیٹ کے احاطے میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، اس دوران فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری مراکز بند ہیں، نوابشاہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور ریلی نکالی گئی، سانگھڑ میں مظاہرین نے سانگھڑ نوابشاہ مین شاہراہ پر دھرنا دے دیا، عمرکوٹ میں بھی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

Ansa Awais

Content Writer