ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے فنکاروں کے لیے خوشخبری، خصوصی فنڈ سے مالی معاونت کا آغاز

پنجاب کے فنکاروں کے لیے خوشخبری، خصوصی فنڈ سے مالی معاونت کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے مستحق فنکاروں کے لیے ایک 50 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کر کے فنکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا بڑا اقدام کیا ہے۔

 یہ پروگرام پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ کے ذریعے فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔

 اہل فنکاروں کو ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15,000 روپے ادا کیے گئے ہیں،وظیفہ کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے ہوگی۔
 پروگرام کے لیے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,702 درخواستیں موصول ہوئیں۔
قواعد و ضوابط کے مطابق سکروٹنی کے بعد 1,831 فنکار اہل قرار پائے۔
اہل فنکاروں کا ڈیٹا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا اور فنڈز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
 مستحق فنکاروں کے لیے تعلیمی گرانٹ 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
میڈیکل گرانٹ 2 لاکھ روپے اور دیگر امداد 1 لاکھ روپے ہے۔
 80 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ماہانہ 10 سے 15 ہزار روپے پنشن دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
54 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ریلیف سکیم متعارف کروانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔