ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایرانی میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے  آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، یہ جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔ 

ایرانی میڈیا نے ساتھ ہی نبی اکرم ﷺ کے نواسے امام حسین رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھ جیسا کوئی شخص، یزید جیسے  کی بیعت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی و اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ بھی شہید ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer