ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کے لیے بڑا اقدام

وفاقی حکومت کا الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کے لیے بڑا اقدام
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: وفاقی حکومت نے الیکٹرک وہیکلز (EV) کے چارجنگ سٹیشنز کو بجلی کنکشن فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت لیسکو سمیت تمام متعلقہ کمپنیوں کو ایک روز کے اندر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

 وزارت پاور ڈویژن نے مراسلہ جاری کر کے کہا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی پر میٹریل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد کنکشن دیا جائے۔
نیکا سے منظوری ملنے کے ساتھ ہی چارجنگ اسٹیشن لگانے والوں کو بجلی کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
اب ایک ہی اراضی پر الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کے لیے علیحدہ کنکشن بھی دیا جا سکے گا، جو قبل ازیں ممکن نہیں تھا۔
الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کو پروموٹ کرنے کے لیے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی بھی کی ہے تاکہ چارجنگ سٹیشنز کے قیام اور استعمال کو مزید فروغ دیا جا سکے۔