ویب ڈیسک : رمضان المبارک کیلیے خیبر پختون خوا کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہو گی جبکہ ہائی، ہایئر سیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اوقات صرف رمضان کیلیے مختص ہیں عید کے بعد اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔