ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو؛ دلہن کی رخصتی کے وقت عجیب حرکت، سب منہ تکتے رہے

ویڈیو؛ دلہن کی رخصتی کے وقت عجیب حرکت، سب منہ تکتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منانے والے شخص نے دلہن کی رخصتی کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تمام رسومات روایتی طریقے سے ادا کی جا رہی ہیں۔ جیسے ہی پنڈت دلہن کو کہتا ہے کہ وہ ٹوکری سے چاول نکال کر اپنے والدین پر پھینکے، دلہن چاولوں کے ساتھ پوری ٹوکری ہی ان پر اچھال دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کی اس حرکت پر پہلے تودلہا پیچھے مڑ کر حیرت سے دیکھتا ہے اور ہنس پڑتا ہے۔ دلہن کے والدین اور دیگر رشتہ دار بھی اس منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو نمیش دوشی نامی شخص نے شیئر کی، جس نے کیپشن میں لکھا کہ پانچ سال ہو گئے، لیکن رخصتی کا یہ حسین لمحہ آج بھی بالکل تازہ ہے، ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہے۔