ہربنس پورہ : اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ شاہ پور کانجراں سے بازیاب ،اغواء کار گرفتار

 ہربنس پورہ : اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ شاہ پور کانجراں سے بازیاب ،اغواء کار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہربنس پورہ سے اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ ریحان شاہ پور کانجراں سے بازیاب ،پولیس کی جانب سے اغواء کار وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے چند روز قبل ملزم شان مسیح گلی میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ ریحان کو اغواء کرکے لے گیا ،جس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ محمد آصف نے ملزم کا سراغ لگایا اور معصوم بچے کو شاہ پور کانجراں سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔بازیاب بچے کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں ورثاء کے حوالے کیا گیا، جس پر لواحقین نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کیس کو ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان بھی کیا۔