میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا ، سندھ،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشترمقامات پر آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے، اس دوران بلوچستان ، زیریں سندھ،خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ 

ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،  باجوڑ، خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بیشترمقامات پر آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جبکہ کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔   

پنجاب کے بیشتر علاقوں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی،  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مو سلادھار بارش اور تیز/ شدید برفباری کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، ژوب اور بارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔