مولانا فضل الرحمان کی شکایات برحق ہیں، ازالہ کریں گے، رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah, City42, Molana Fazal ur Rahman Khan,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون  پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اپنی قیادت سے  بات کر کے مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

اسلام آباد میں  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہویئ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا  فضل الرحمان ہمارے لیڈر ہیں۔ ان سے پہلےبھی گائیڈ لائنز لیتے رہے ہیں ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  آج جمعہ کی شام کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے دوبارہ آئیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ جائز  ہیں۔بعض اوقات کچھ چیزیں وقت پر نہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہے۔ اپنی لیڈرشپ سے بات کرکے مولاانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔