ویب ڈیسک : سب سے بڑی ایل ای ڈی۔ سیلفیز کیلئے ڈوئل کیمرے ۔آنر میجک 4 اور میجک 4 پرو۔آنر کے 2 جدید ترین فلیگ شپ فونز متعارف کرادئیے گئے۔ موبائل فونز صارفین میں مقبولیت اختیار کرنے لگے۔
آنر کمپنی کے دونوں فونز کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر سے لیس ہیں جبکہ آنر میجک 4 پرو میں 6.81 انچ کا سب سے بڑی ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دلکش رنگوں اور واضح ترین تصاویر اور موویز کی ضمانت ہے ۔ فون کے فرنٹ پر سیلفیز کے لیے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جو 12 میگا پکسل مین اور 3 ڈی ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ہے۔
آنر میجک 4 میں 6.81 انچ کا ڈوئل کروڈ او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہڑتز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ سیلفیز کے لئے اس فون میں فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔
دونوں فونز میں بیک پر کیمرا سیٹ اپ ڈیزائن یکساں ہے جس کو کمپنی نے ''آئی آف ماؤس'' کا نام دیا ہے۔دونوں فونز میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔
البتہ ٹیلی فوٹو کیمرا الگ ہے، پرو ماڈل میں 64 میگا پکسل پیری اسکوپ سنسر 3.5 ایکس آپٹیکل زوم اور 100 ایکس ڈیجیٹل زوم کے ساتھ موجود ہے۔ جبکہ میجک 4 میں 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 5 ایکس آپٹیکل زوم اور 50 ایکس ڈیجیٹل زوم سے لیس ہے۔
دونوں فونز میں ٹی او ایف اور فلیکر سنسرز بھی کیمرا سیٹ اپ کا حصہ ہیں ۔
کمپنی کے بلاگ کے مطابق وائرڈ چارجنگ سے فون کی 4600 ایم اے ایچ بیٹری کو 30 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ 15 منٹ کی وائرلیس چارجنگ سے بیٹری کو 60 فیصد چارج کیا جاسکتا ہے۔اس کے مقابلے میں میجک 4 میں 4800 ایم اے ایچ کی کچھ بڑی بیٹری تو ہے مگر چارجنگ سپورٹ 66 واٹ تک محدود ہے۔ پرو ماڈل میں 100 واٹ وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی ہے جس کے لیے آنر نے سپر چارج چارجر فراہم کیے ہیں۔
میجک 4 پرو کی ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس ریٹنگ آئی پی 68 ہے جبکہ میجک 4 کی محض آئی پی 54۔
دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 6.0 سے کیا گیا ہے۔
میجک 4 کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 899 یورو (ایک لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 4 پرو کا 1099 یورو (2 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔
دونوں فونز میں الٹرا فیوژن فوٹوگرافی، اے آئی کلر اور مووی ماسٹر وی آئی میکس ان ہانسڈ جیسے فیچرز کے ساتھ دونوں میں 12 جی بی تک ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جبکہ جی پی یو ٹربو ایکس گرافکس ایکسلریشن کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔