(سٹی42) پاکستان نے اپنے نوجوان شہری ذیشان میر ،جس نے محبت کی خاطر اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے لائن اف کنٹرول کو عبور کیا تھا، اس کا معاملہ باضابطہ طور پر بھارت کے ساتھ اٹھایا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے محبت سے مجبور ہو کر ایل او۔سی عبور کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچنے والے پاکستانی نوجوان کا معاملہ بھارت سے اٹھا دیا، پاکستانی نوجوان ذیشان میر ایل او سی عبور کر کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے اُڑی پہنچا، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ سے ذیشان میر کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق طلب کی ہے، پاکستان نے بھارت سے ذیشان میر تک قونصلر رسائی بھی طلب کی ہے، پاکستان قونصلر رسائی کے بعد ذیشان میر کی شناخت کر سکتا ہے۔