سٹی 42 : انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے 2 میڈل جیت لئے۔
ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ویت نام میں منعقد ہوئے۔ ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے2 پہلوان شریک ہوئے۔ پاکستان کے عثمان لغاری نے 90 کلو گرام میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
70 کلو گرام کلاس میں حسن علی پہلوان نے سلور میڈل جیت لیا۔