ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں، حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی

 9 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں، حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:سرکاری کالجوں میں 9 ہزار سے زائد عارضی اساتذہ کی بھرتی کے معاملے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت عارضی اساتذہ کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عارضی اساتذہ کا ماہانہ معاوضہ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 65 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ گریجوایٹ اور ایسوسی ایٹ کالجوں میں بھرتیاں 9، 9 ماہ کی مدت کے لیے کی جائیں گی۔

اس سے قبل گریجوایٹ کالجوں میں 10 ماہ اور ایسوسی ایٹ کالجوں میں 6 ماہ کے لیے عارضی اساتذہ کی تقرریاں کی جاتی تھیں، تاہم نئی پالیسی کے تحت دونوں کیٹیگریز کے لیے مدتِ ملازمت یکساں رکھی جائے گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق بھرتیوں کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔ اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز نے تمام کالج پرنسپلز سے عارضی اساتذہ کی ضرورت اور طلب ( ڈیمانڈ) طلب کر لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالجوں سے موصول ہونے والی ڈیمانڈ کی بنیاد پر سی ٹی آئیز کی بھرتی کے لیے درکار بجٹ حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن یکم ستمبر سے عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے آن لائن پورٹل کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔